وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ قومی گریجویٹ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات قابل قدر ہیں حالیہ برسوں میں ملک گیر سطح پر نیٹ ورک کی توسیع، طلبہ کی سہولتوں میں اضافہ اور یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے اقدامات کے نتیجے میں طلبہ کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کا کریڈیٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کو جاتا ہے قیدیوں معذور افراد اور خواجہ سراﺅں کو مفت تعلیم فراہم …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات قابل قدر ہیں حالیہ برسوں میں ملک گیر سطح پر نیٹ ورک کی توسیع، طلبہ کی سہولتوں میں اضافہ اور یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے اقدامات کے نتیجے میں طلبہ کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کا کریڈیٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کو جاتا ہے قیدیوں معذور افراد اور خواجہ سراﺅں کو مفت تعلیم فراہم کرنا اوپن یونیورسٹی کے قابل ستائش اقدامات ہیں حکومت اِن اقدامات کے لئے اوپن یونیورسٹی کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ قومی گریجویٹ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی قومی ترجیحات میںتعلیم کو مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔