وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر کو چارماہ سے قید خانہ بنایا ہوا ہے، فاشسٹ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، کشمیریوں کے حالات دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے،مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، بھارتی ظلم و استبداد سے آزادی کی شمع بجھائی نہیں جاسکتی۔وفاقی وزیر نے …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر کو چارماہ سے قید خانہ بنایا ہوا ہے، فاشسٹ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، کشمیریوں کے حالات دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے،مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، بھارتی ظلم و استبداد سے آزادی کی شمع بجھائی نہیں جاسکتی۔وفاقی وزیر نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں "کشمیر کے ساتھ یکجہتی” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ فاشسٹ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں آج کل جو کچھ ہورہا ہے، وہاں کے حالات دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے، انہوں نے کہا بھارتی فوج نے چار ماہ سے مقبوضہ وادی کو قید خانہ بنایا ہوا ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، مقبوضہ وادی میں بنیادی حقوق کی سنگین خلاف وزریاں جاری ہیں، وہاں عورتوں کی عزتوں کو پامال کیا جا رہا ہے، خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ، بچوں کیلئے دودھ نہیں، دور حاضر میں بھارتی مظالم کی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا مظلوم کشمیری ہندوستان کے ظلم کو برداشت کر رہے ہیں۔بھارت ایسے رویوں اور مظالم سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑے رہیں گے، پاکستانی حکومت اور قوم کے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و تشدد کی انتہا کردی ہے لیکن دنیا خاموش ہے اس بات پر تعجب ہے۔وفاقی وزیر نے تقریب کے شاندار انعقاد پر اسلام آباد کالج کی پرنسپل ،اساتذہ، میجمنٹ سمیت طالبات اور ان کے والدین کو مباکباد پیش کی۔تقریب میں کالج کے طالبات نے ٹیبلو، قومی ترانہ اور کشمیری نغمے پیش کیے۔سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔