وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے ادیبوں کو دیئے جانے والے اعزازیہ کی ترسیل کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وباءکے دنوں میں حکومت اہل قلم کی فلاح و بہبود سے غافل نہیں ہے، اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے مستحق اہل قلم اور اہل قلم کے پسماند گان کو 6 کروڑ 13 لاکھ روپے کی کے اعزازیہ فوری طور پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ یہ بات وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور قومی ورثہ و ثقافت شفقت محمود …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وباءکے دنوں میں حکومت اہل قلم کی فلاح و بہبود سے غافل نہیں ہے، اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے مستحق اہل قلم اور اہل قلم کے پسماند گان کو 6 کروڑ 13 لاکھ روپے کی کے اعزازیہ فوری طور پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ یہ بات وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور قومی ورثہ و ثقافت شفقت محمود نے اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے ادیبوں کو دیئے جانے والے اعزازیہ کی ترسیل کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں غریب طبقہ مسائل کا شکار ہے وہیں مستحق اہل قلم کو بھی مالی پریشانیوں کا سامنا تھا اس صوتحال کے پیش نظر اور سماجی فاصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ 6 کروڑ 13 لاکھ کے وظائف آن لائن جاری کئے گئے ہیں۔ موجودہ وبائی صورتحال نے زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے ان میں سرکاری دفاتر کی کارکردگی بھی کسی حد تک متاثر ہوئی ہے لیکن اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک کی خصوصی کاوشوں سے مستحق اہل قلم حضرات کو چیک کی بجائے ان کے بینک اکاﺅنٹس میں براہ راست رقم منتقل کی گئی ہے یہ ایک احسن قدم ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر یوسف خشک نے بتایا کہ 24 جون2020ءسے رقم متعلقہ بینک اکاﺅنٹس میں منتقل ہونا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی اہل قلم کو اعزایہ کی رقم 29 جون 2020ءتک موصول نہ ہوکی صورت میں اکادمی ادبیات پاکستان ای میل [email protected] پر رابطہ کریں۔ انہوں نے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، وزارت خزانہ، اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز اور تمام بینکس کے تعاون کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس مقصدکو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔

مزید خبریں