اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماﺅں کی خواہشات کے برعکس ایک ممبر قومی اسمبلی ادھر سے ادھر نہیں گیا‘ 14 اگست ملی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کی طرف …
وفاقی وزیر تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماﺅں کی خواہشات کے برعکس ایک ممبر قومی اسمبلی ادھر سے ادھر نہیں گیا‘ 14 اگست ملی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کی طرف سے اراکین قومی اسمبلی کے فارورڈ بلاک کی جھوٹی افواہیں پھیلائی گئیں مگر اپوزیشن رہنماﺅں کی خواہشات کے برعکس ایک ممبر قومی اسمبلی ادھر سے ادھر نہیں گیا۔









