اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت میں قومی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔ ان کی غلط پالیسیوں …
وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت میں قومی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کی حالت بہت خراب ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومت کی بدانتظامی اور کرپشن نے قومی اداروں کو تباہ کردیا۔ ایل این جی کے معاملہ میں بھی کرپشن بتائی جارہی ہے۔








