وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیرصدارت تاریخی ورثہ کی عمارتوں کے بہترین استعمال کے حوالے سے پہلا اجلاس،مختلف کمیٹیاں تشکیل،تاریخی عمارتوں سے متعلق دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کریں گی،تاریخی ورثہ کی عمارتیں ہمارا اثاثہ ہیں، حفاظت یقینی بنائیں گے،شفقت محمود اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے تاریخی ورثہ کی عمارتوں کے ممکنہ …
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیرصدارت تاریخی ورثہ کی عمارتوں کے بہترین استعمال کے حوالے سے پہلا اجلاس

مزید خبریں
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیرصدارت تاریخی ورثہ کی عمارتوں کے بہترین استعمال کے حوالے سے پہلا اجلاس،مختلف کمیٹیاں تشکیل،تاریخی عمارتوں سے متعلق دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کریں گی،تاریخی ورثہ کی عمارتیں ہمارا اثاثہ ہیں، حفاظت یقینی بنائیں گے،شفقت محمود
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے تاریخی ورثہ کی عمارتوں کے ممکنہ بہترین استعمال کیلئے پہلے اجلاس کی صدارت کی اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں جو مختلف شہروں میں تاریخی عمارتوں سے متعلق دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کریں گی۔ پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں تاریخی ورثہ کی عمارتیں ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی نہ صرف حفاظت کو یقینی بنانا ہے بلکہ ان تک شہریوں کی رسائی بھی آسان بنانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ورثہ کی عمارتوں کو صوبوں کی مشاورت سے بہترین ممکنہ استعمال میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں گورنر ہاﺅسز اور سرکاری اسٹیٹ گیسٹ ہاﺅسز سمیت تاریخی عمارتوں کے بہترین اور مفید استعمال کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تاریخی عمارتوں کی مجموعی صورتحال کے جائزہ اور سروے رپورٹ کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ ریجنل کمیٹی کراچی کی سربراہی ثمر علی خان ، ریجنل کمیٹی لاہور کی سربراہی نیئر علی داد (آرکیٹیکٹ)، ریجنل کمیٹی پشاور کی سربراہی نعیم صافی (ڈیزائنر)، ریجنل کمیٹی اسلام آباد کی سربراہی عاصمہ رشید خان کریںگی، اجلاس میں سیکرٹری وزارت قومی تاریخ و ورثہ انجینئر عامر حسن بھی موجود تھے۔








