وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا کامسٹیک انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔ 18 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمیں روایتی اور متبادل ادویات سازی پر بھی کام کرنا ہوگا‘ ایلوپیتھک ادویات کا یہاں کی مارکیٹ پر مکمل قبضہ ہے، صحت کا تعلق صرف ایلوپیتھک ادویات سے نہیں۔ وہ جمعرات کو قائداعظم یونیورسٹی میں کامسٹیک انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے …

اسلام آباد۔ 18 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمیں روایتی اور متبادل ادویات سازی پر بھی کام کرنا ہوگا‘ ایلوپیتھک ادویات کا یہاں کی مارکیٹ پر مکمل قبضہ ہے، صحت کا تعلق صرف ایلوپیتھک ادویات سے نہیں۔ وہ جمعرات کو قائداعظم یونیورسٹی میں کامسٹیک انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا انحصار صرف ایلوپیتھک ادویات پر ہوکر رہ گیا ہے، صحت کا تعلق صرف ایلوپیتھک ادویات سے نہیں، ہمیں متبادل ادویات پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین میں ادویات کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے۔ انہوں نے ادویہ سازی کی اپنی روایتی صنعت کو ختم نہیں کیا، ہمیں بھی اپنی روایتی ادویات سازی کے طریقوں سے مستفید ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں تحقیق کے مواقع موجود ہیں، ہمارے سائنسدانوں کو ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک اور قوم کی خدمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہمیں اس بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ اس کی ضروریات کا بھی خیال کرنا ہوگا۔

Leave a Reply