لاہور۔22 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ وزیراعظم کا دورہ امریکہ ملک وقوم کی خوشحالی کی طرف اہم قدم ہے۔دنیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ …
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔22 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ وزیراعظم کا دورہ امریکہ ملک وقوم کی خوشحالی کی طرف اہم قدم ہے۔دنیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے زبانی طور پر سادگی اور کفایت شعاری کا درس نہیں دیا بلکہ انہوں نے پاکستانی سفیر کے گھر قیام کر کے عملی نمونہ بھی پیش کیا ہے۔ دوسرے ممالک سمیت امریکہ سے تعلقات میں بہتری پاکستان کے مفاد میں ہے۔ وزیر اعظم نے واشنگٹن کے تاریخی جلسے سے خطاب کیا۔ نومبر میں علامہ اقبال بک فیئر منعقد کرانے پر غور کیا جائیگا۔وہ پیر کے روزیہاں ایوان اقبال میں پبلشرز اور بک سیلرز کے منعقدہ اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔








