وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا آﺅٹ آف سکول چلڈرن مہم کے دوسرے مرحلہ میں سٹار سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں آﺅٹ آف سکولز چلڈرن مہم کے تین ماہ کے دوران 7ہزار بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا گیا‘ بچوں میں غذائیت کی کمی کو پوراکرنے کے لئے فوڈ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ منگل کو وہ جی سیون ٹو گرلز سکول میںمنعقدہ ایک تقریب کے …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں آﺅٹ آف سکولز چلڈرن مہم کے تین ماہ کے دوران 7ہزار بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا گیا‘ بچوں میں غذائیت کی کمی کو پوراکرنے کے لئے فوڈ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ منگل کو وہ جی سیون ٹو گرلز سکول میںمنعقدہ ایک تقریب کے دوران آﺅٹ آف سکول چلڈرن مہم کے دوسرے مرحلہ میں سٹار سکول کا افتتاح کررہے تھے۔انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے کہ سکول جانے کی عمر کے تمام بچوں کا سکولوں میں داخلے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں سے باہر بچوں کو صحت کے مسائل کا بھی سامنا ہے اور زیادہ تربچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کے لئے فوڈ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جس میں بچوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کمرہ جماعت میں موجود بچوں سے بات چیت کی اور ان سے مختلف سوالات کئے۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ کے دوران 7ہزار بچوں کا وفاقی دارالحکومت کے مختلف سکولوں میں داخلہ کرایا گیا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

Leave a Reply