اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت یکساں قومی نصاب کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں یکساں نصاب کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک پاکستان میں طبقاتی خلیج موجود رہے گی تب تک ایک قوم اور متحدہ پاکستان کا خواب شرمندہ …
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت یکساں قومی نصاب کے حوالے سے جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت یکساں قومی نصاب کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں یکساں نصاب کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک پاکستان میں طبقاتی خلیج موجود رہے گی تب تک ایک قوم اور متحدہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک قومی نصاب ہی تمام طبقات کو قریب لانے میں ممد و معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ قو می نصاب یورپ کے ترقی یافتہ ممالک میں مروج ہے اور ایشیائی ممالک میں بھی اس کی مثالیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکساں قومی نصاب کا معیار کسی بھی طرح سے بین الاقوامی معیار سے کم نہیں ہے اور یہاں ہمارے بچوں کی استعداد کار میں اضافہ اور ان کی فطری لیاقتوں کو اجاگر کرنے کا باعث ہو گا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تاکید کی کہ یکساں قومی نصاب سے متعلق ہرپیشرفت سے تمام صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مطلع رکھا جائے اور مہینے میں دو مرتبہ تمام صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈر کے ساتھ میٹنگ رکھی جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ یکساں قومی نصاب سے سارا نظام تعلیم برابری کی سطح پر آ جائے گا مگر نظام تعلیم میں یکسا نیت لانے کے لیے یہ ضرور پہلا قدم ثابت ہو گا۔








