اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وہ بدھ کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز( نمل) کے بارہویں کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ کانووکیشن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں …
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا نمل کے بارہویں کانووکیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وہ بدھ کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز( نمل) کے بارہویں کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ کانووکیشن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔ کانووکیشن میں مختلف شعبہ جات کے 206 طلباءو طالبات کو ڈگریاں جبکہ 24 کو گولڈ میڈل ایوارڈ کئے گئے۔ تقریب میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیاءالدین نجم، ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ جنرل ہیڈ کوارٹرز میجر جنرل نجیب احمد،رجسٹرار، ڈینز ، ڈائریکٹرز ،صدور شعبہ جات، طلباءو طالبات اور ان کے والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔








