وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ مل کر قانون سازی کرنے کیلئے پر امید ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل …

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ مل کر قانون سازی کرنے کیلئے پر امید ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تناﺅ رہتا ہے، اپوزیشن نے تنقید کرنی ہوتی ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے احسن طریقے سے ذمہ داریاں نبھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو گزشتہ 30 برسوں سے باریاں لینے کی عادت پڑ گئی تھی، وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماﺅں کی سیاست ختم کر دی ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے بھی پانچ، پانچ سال حکومت کی اسلئے اپوزیشن اب پی ٹی آئی جو کہ پہلی مرتبہ اقتدار میں آئی ہے ہمیں برداشت کرے، ہمارا حق ہے کہ ہم عوام کو سہولت دینے کیلئے پالیسیاں بنائیں اور اپوزیشن کو حق ہے کہ وہ تنقید کرے، ہم نے عوام کو حساب دینا ہے اور عوام کو پورا حق ہے کہ وہ کارکردگی کی بناءپر آئندہ انتخابات میں فیصلہ کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے اور مالیاتی خسارے میں کمی آئی ہے، سٹاک ایکسچینج تیزی سے اوپر جا رہی ہے، ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوا ہے، معاشی اشاریے مثبت نظر آنا شروع ہوئے ہیں، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی سے سٹیبل کر دی ہے جو کہ اچھی خبر ہے، میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ عوام کو حکومت کی مثبت کارکردگی کے بارے آگاہ کرے۔ شفقت محمود نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری کی ہے اور اب بھی کوشش ہو گی کہ مل کر اچھا چیف الیکشن کمشنر لیکر آئیں۔