وفاقی وزیر سید علی ظفر کا پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی بیرسٹر سید علی ظفر نے پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ ملکی وسائل سے مزید استفادہ کیلئے اقدامات کئے جائیں اور بجلی کی پیداوار کیلئے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے درآمدی ایندھن پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی بیرسٹر سید علی ظفر نے پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ ملکی وسائل سے مزید استفادہ کیلئے اقدامات کئے جائیں اور بجلی کی پیداوار کیلئے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے درآمدی ایندھن پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا انحصار سستی توانائی پر ہوتا ہے۔ بورڈ کے اجلاس میں بجلی کی پیداوار کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور ان پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں پی پی آئی بی کو ہدایت کی گئی کہ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جائے اور بجلی کی پیداوار کے منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ توانائی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ پی پی آئی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہجہاں مرزا نے اجلاس کو پی پی آئی بی کے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔ ۔