وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے ڈنمارک کی ونڈ ٹربائنز بنانے والی ممتاز کمپنی وزٹاس کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے ڈنمارک کی ونڈ ٹربائنز بنانے والی ممتاز کمپنی وزٹاس کے وفد نے جمعرات کو ملاقات کی اور توانائی کے شعبہ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے بتایا کہ کمپنی نے پاکستان میں ونڈ ٹربائن بنانے والی فیکٹری لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں کمپنی کی جانب سے گراو¿نڈ ورک کا …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے ڈنمارک کی ونڈ ٹربائنز بنانے والی ممتاز کمپنی وزٹاس کے وفد نے جمعرات کو ملاقات کی اور توانائی کے شعبہ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے بتایا کہ کمپنی نے پاکستان میں ونڈ ٹربائن بنانے والی فیکٹری لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں کمپنی کی جانب سے گراو¿نڈ ورک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمپنی ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت مینوفیکچرنگ کی سہولیات کے قیام پر کام کرے گی۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں ونڈ انرجی کے شعبہ میں غیر ملکی کمپنیوں کےلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں مصنوعات تیار کرکے دیگر ممالک کو برآمد کر سکتی ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کےلئے مکمل پیکیجز فراہم کئے جا رہے ہیں، حکومت نے متبادل ذرائع سے بجلی پیدوار کا ہدف 4 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد مقرر کیا ہے۔

مزید خبریں