وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہروں اور دیہات میں یکساں ٹیکنالوجی کے نفاذ کے بغیر ترقی ناممکن ہے، ٹیکنالوجی سے دنیا تیزی سے تبدیلی کی جانب بڑھ رہی ہے، ہمیں ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی دیہی علاقوں میں براڈ بینڈ کی فراہمی کے مشن میں اپنا کردار جاری …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہروں اور دیہات میں یکساں ٹیکنالوجی کے نفاذ کے بغیر ترقی ناممکن ہے، ٹیکنالوجی سے دنیا تیزی سے تبدیلی کی جانب بڑھ رہی ہے، ہمیں ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی دیہی علاقوں میں براڈ بینڈ کی فراہمی کے مشن میں اپنا کردار جاری رکھے گی، یو ایس ایف اور ٹیلی نار کے مابین سندھ اور بلوچستان میں براڈ بینڈ کوریج کے منصوبوں پر پیشرفت خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز (بلوچستان) پر براڈ بینڈ کوریج، دادو اور حیدر آباد میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے لئے نیکسٹ جنریشن براڈ بینڈ کے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) نے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ بلوچستان اور سندھ میں منصوبوں کے لئے 1.328 بلین روپے مالیت کے معاہدے کئے ہیں۔ معاہدوں پر دستخط یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان مصطفیٰ میر اور ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او و ٹیلی نار ایمرجنگ ایشیا کلسٹر کے سربراہ عرفان وہاب خان نے کئے

Leave a Reply