وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکہ میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ سپاہی عطاءالرحمان اور عمران علی اتوار کو جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکہ سے شہید ہوئے۔ وفاقی وزیر برائے دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم فوج …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکہ میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ سپاہی عطاءالرحمان اور عمران علی اتوار کو جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکہ سے شہید ہوئے۔ وفاقی وزیر برائے دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم فوج کے شہید جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ شہداءکے خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply