اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فاٹا ‘آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے صوبوں کو قابل تقسیم محاصل کے حصے سے رقم دینی چاہیے‘ سکیورٹی معاملات پر سالانہ 90 سے 100 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں‘ ٹیکس وصولی میں اضافہ ہو رہا ہے تو پھر ان علاقوں کے لئے فنڈز دینے میں بھی کوئی حرج …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایوان بالا میں نکتہ اعتراض کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فاٹا ‘آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے صوبوں کو قابل تقسیم محاصل کے حصے سے رقم دینی چاہیے‘ سکیورٹی معاملات پر سالانہ 90 سے 100 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں‘ ٹیکس وصولی میں اضافہ ہو رہا ہے تو پھر ان علاقوں کے لئے فنڈز دینے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر الیاس بلور کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بھی آزاد کشمیر کے وزیراعظم‘ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور خیبر پختونخوا کے گورنر نے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ سیکیورٹی معاملات پر 90 سے 100 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں۔








