وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں پیش رفت بارے میں بریفنگ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں پیش رفت بارے میں بریفنگ قومی مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل کو 88 اضلاع میں شروع ہوا جو 24 مئی کو مکمل ہو گا، چیف شماریات اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ملک میں جاری چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے دوسرے …

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں پیش رفت بارے میں بریفنگ
قومی مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل کو 88 اضلاع میں شروع ہوا جو 24 مئی کو مکمل ہو گا، چیف شماریات

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ملک میں جاری چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ پاکستان بیورو بر ائے شماریات کے چیف شماریات نے بتایا کہ قومی مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل کو 88 اضلاع میں شروع ہوا جو 24 مئی کو مکمل ہو گا۔ دوسرے مرحلے میں جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد کے سمیت وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا مرحلہ شیڈول کے مطابق بلاتعطل جاری ہے۔ چیف شماریات نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 63 اضلاع میں خانہ و مردم شماری کی دستاویزات پی بی ایس ہیڈ کوارٹرز میں موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مردم و خانہ شماری کے تمام عمل کیلئے مختص ساڑھے 18 ارب روپے پہلے ہی جاری کر دیئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بین الاقوامی مبصرین کی جانب سے ملک میں جاری چھٹی قومی مردم شماری کے عمل کو اطمینان بخش قرار دینے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان، مسلح افواج کے عملہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے مردم شماری کے عمل کو کامیاب بنانے میں معاونت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply