اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں رواں مالی سال 2016-17ءکےلئے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے اضافی سٹاک سے بغیر سبسڈی 3 لاکھ ٹن یوریا کھاد برآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں رواں مالی سال 2016-17ءکےلئے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے اضافی سٹاک سے بغیر سبسڈی 3 لاکھ ٹن یوریا کھاد برآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیر کو یہاں پرائم منسٹر آفس میں ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے رواں مالی سال کے دوران فرٹیلائزر سبسڈی سکیم جاری رکھنے کی منظوری دی، اس سلسلے میں پہلے سے طے شدہ شرائط و ضوابط برقرار رہیں گی۔ حکومت کاشتکاروں اور زرعی شعبہ کی معاونت کے لئے 200 روپے فی بوری سبسڈی دے رہی ہے۔ ای سی سی نے 28 اپریل 2017 تک بغیر کسی سبسڈی کے 3 لاکھ ٹن یوریا کھاد برآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔








