اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مستحکم معیشت کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، موجودہ حکومت نے گزشتہ تین سال کے دوران ملکی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کیا۔ یہ باتیں انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے بات چیت کے دوران کہیں۔ چیئر مین ہاوتیان گروپ ہولڈنگ …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مستحکم معیشت کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، موجودہ حکومت نے گزشتہ تین سال کے دوران ملکی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کیا۔ یہ باتیں انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے بات چیت کے دوران کہیں۔ چیئر مین ہاوتیان گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ یاو وی منگ کی قیادت میں چینی وفد نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔اسحاق ڈار نے چینی وفد کا خیر مقدم کیا اور چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ تین سال کے دوران ملکی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کیا ۔یہی وجہ ہے کہ اب بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک کے جاری منصوبوں سے پاکستان میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان خطے میں ترقیاتی رابطوں میں قریبی تعاون پایا جاتا ہے۔







