اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام منصوبہ کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہیں، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی منصوبہ ہوگا۔ بدھ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا …
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام منصوبہ کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہیں، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی منصوبہ ہوگا۔ بدھ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی منصوبہ ہوگا اور ہاؤسنگ منصوبہ سے تعمیرات سے منسلک 40 صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہاؤسنگ منصوبہ سے ملازمتوں کے بھی وسیع مواقع میسر آئیں گے اور کم آمدن افراد کیلئے قرضوں کی سکیم کو بھی آسان بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ پروگرام کیلئے 5 ارب روپے کا ریوالونگ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد سرکاری ملازمین کی رہائشی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ضمنی گرانٹ جاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 10 سال معیشت تباہ کرنے والے پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔







