وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی ایران کی فارن انوسٹمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن ابغاری سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کیساتھ اقتصادی رابطے مزید تیز کرنے کا خواہاں ہے، دو طرفہ تجارت میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرینگے۔ یہ بات انہوں نے ایران کی فارن انوسٹمنٹ کمپنی (آئی ایف آئی سی)کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن ابغاری سے بات چیت کرتتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ میں ان سے ملاقات …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کیساتھ اقتصادی رابطے مزید تیز کرنے کا خواہاں ہے، دو طرفہ تجارت میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرینگے۔ یہ بات انہوں نے ایران کی فارن انوسٹمنٹ کمپنی (آئی ایف آئی سی)کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن ابغاری سے بات چیت کرتتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ میں ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران فریقین نے دو طرفہ تجارت میں مزید اضافے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا جس سے دونوں ہمسایہ ملکوں کو فائدہ ہو گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔ وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان دو طرفہ تجارت کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون میں بہتری کے شاندار مواقع موجود ہیں اور دونوں ملکوں کو دو طرفہ تجارت کے شعبوں میں موجودہ مواقع سے بھر پور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے حسن ابغاری کو بارڈر کمیونٹی کے فائدے کیلئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے تجارت کے شعبے میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply