وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت داخلہ کے مختلف منصوبوں کے لئے 76 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد اور پاکستان بناﺅ سرٹیفیکیٹس کے لئے بینکوں کے کنسورشیم کی خدمات حاصل کرنے کے لئے 18 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دےدی۔ ای سی سی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر …

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت داخلہ کے مختلف منصوبوں کے لئے 76 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد اور پاکستان بناﺅ سرٹیفیکیٹس کے لئے بینکوں کے کنسورشیم کی خدمات حاصل کرنے کے لئے 18 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دےدی۔ ای سی سی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے مختلف سہولیات کی تعمیر و مرمت کے لئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی تجاویز پیش کی گئی تھیں۔ یہ سپلیمنٹری گرانٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مرمت و تبدیلی، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں سیکورٹی وہیکلز کے اخراجات، ای۔پاسپورٹ پراجیکٹ اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی سے متعلق ہے۔ ای سی سی نے وزارت بحری امور کی جانب سے پورٹ قاسم پر اضافی ایل این جی ٹرمینل قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ اس معاملہ پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور آئندہ موسم سرما سے قبل نئے ٹرمینل کے قیام کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔ ای سی سی نے مٹیاری ڈسٹرکٹ میں فضل فیلڈ سے 9 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لئے مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں پاکستان بناﺅ سرٹیفیکیٹس کے لئے بینکوں کے کنسورشیم کی خدمات حاصل کرنے کے سلسلے میں 18 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی۔

Leave a Reply