وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 10 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کراچی الیکٹرک سے متعلق مسائل کے حل کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔ ای سی سی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی نے 10 لاکھ …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 10 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کراچی الیکٹرک سے متعلق مسائل کے حل کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔ ای سی سی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی نے 10 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی کی برآمد کی اجازت دیتے ہوئے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ماہ اگست 2018ءکے تنخواہوں کی ادائیگی کی بھی منظوری دی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تمباکو کے نظرثانی شدہ سیس ریٹس کی تجویز بھی منظور کر لی۔ علاوہ ازیں ای سی سی نے کراچی الیکٹرک سے متعلق مختلف مسائل کے حل کےلئے خزانہ، پاور ڈویژن، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، وزارت پٹرولیم اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔اجلاس میں توانائی اور فنانس ڈویژنز کی درخواست پر توانائی کے شعبہ کیلئے حقیقت پسندانہ ٹیرف کے حوالہ سے تجاویز کا جائزہ مو¿خر کر دیا گیا۔ وزارت نجکاری کی جانب سے ایک تجویز کا جائزہ لیتے ہوئے ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے ماہ اگست کی تنخواہ کیلئے 375 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دےدی۔