اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے کوئی ایسی شرط رکھی جوملک کے مفاد میں نہ ہوتو اسے قبول نہیں کریں گے، قومی معیشت کی مضبوطی کےلئے برآمدات بڑھانے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے چین سے سائبر سیکیورٹی کے لیے بھی بات کی ہے پی آئی اے اور سٹیل ملز کو …
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے کوئی ایسی شرط رکھی جوملک کے مفاد میں نہ ہوتو اسے قبول نہیں کریں گے، قومی معیشت کی مضبوطی کےلئے برآمدات بڑھانے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے چین سے سائبر سیکیورٹی کے لیے بھی بات کی ہے پی آئی اے اور سٹیل ملز کو منافع بخش بنایا جائے گا، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، عوام کی بہتری اور ملک کے وسیع تر مفاد کےلئے فیصلے کئے جائیں گے۔ بدھ کونجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی 2017 سے مئی 2018 کے درمیان اسٹاک ایکسچینج میں 15 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی ،افراط زر کی شرح ابھی ڈبل ڈیجٹ میں نہیں، ، 20فیصد غریب لوگوں پر افراط زر کی شرح 4 فیصد ہے ۔وزیرخزانہ نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس ان اشیا پر بڑھایا جو امیر طبقہ استعمال کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ماہ پیٹرول کی قیمت 6 روپے کم کی دوسرے ماہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی اوگرا کی سمری مسترد کی ، کوشش ہے کہ بوجھ کسی پر نہ بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر نے یقین دلایا ہے برآمدات بڑھانے میں پاکستان کی مدد کی جائیگی۔








