وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکی برٹش امریکن ٹوبیکوکی 8رکنی ٹیم سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی شمولیت کے بغیر معشیت ترقی نہیں کرسکتی ‘موجودہ حکومت نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے کے بعداقتصادی نمو پر توجہ مرکوز کی ہے اس سلسلے میں نجی شعبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں جائیںگی ۔وہ برٹش امریکن ٹوبیکوکی 8رکنی ٹیم سے بات چیت کر رہے تھے جس نے ڈائریکٹر …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی شمولیت کے بغیر معشیت ترقی نہیں کرسکتی ‘موجودہ حکومت نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے کے بعداقتصادی نمو پر توجہ مرکوز کی ہے اس سلسلے میں نجی شعبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں جائیںگی ۔وہ برٹش امریکن ٹوبیکوکی 8رکنی ٹیم سے بات چیت کر رہے تھے جس نے ڈائریکٹر ایشیاءبحراہلکاہل ریجن ‘جیک باﺅلزکی قیادت میں بدھ کو ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان میں تمباکو کی صنعت سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غیر قانونی تمباکو مصنوعات کی پیداوار اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں اس حوالے سے کوشیشں جاری رکھی جائیں گی ۔ انہوں نے ایف بی آر ہدایت کی کہ اس سلسلے میں انڈسٹری کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے ۔اس موقع پر وفد کے سربراہ نے وفاقی وزیر کو اپنی کمپنی کے پاکستان اور دنیا بھر میں بزنس کے بارے میں آگاہ کیا ۔

Leave a Reply