اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنرز نے پیر کو یہاں وزارت خزانہ میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے گورنر سندھ محمد زبیر کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ سندھ کے صوبہ کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ دریں …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کی الگ الگ ملاقاتیں کیں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنرز نے پیر کو یہاں وزارت خزانہ میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے گورنر سندھ محمد زبیر کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ سندھ کے صوبہ کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ دریں اثناءخیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے بھی وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں ترقیاتی کاموں سے متعلق معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔









