اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے غیر ملکی فنڈنگ کے منصفانہ اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان منصوبوں پر تیزی کے ساتھ عملدرآمد سے حکومت کے بلند شرح نمو کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ وہ منگل کو یہاں اقتصادی امور ڈویژن کے سینئر حکام …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اقتصادی امور ڈویژن کے سینئر حکام کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے غیر ملکی فنڈنگ کے منصفانہ اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان منصوبوں پر تیزی کے ساتھ عملدرآمد سے حکومت کے بلند شرح نمو کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ وہ منگل کو یہاں اقتصادی امور ڈویژن کے سینئر حکام کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے غیرملکی فنڈنگ سے شروع کئے گئے منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو ایشیائی ترقیاتی بنک، ڈی ایف آئی ڈی، عالمی بنک اور اے آئی آئی بی سمیت مخلتف ترقیاتی شراکت داروں کی مالی معاونت سے جاری اور نئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اقتصادی امور ڈویژن میں منعقدہ پاک جرمن مزاکرات برائے اقتصادی تعاون کے متعلق بھی بریفنگ دی۔








