وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا مرحوم گورنر سندھ کے صاحبزادے بیرسٹر افنان احمد کو ٹیلی فون

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت کی ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر نے مرحوم گورنر کے صاحبزادے بیرسٹر افنان احمد کو ٹیلی فون کیا اور ان کے والد کے انتقال پرملال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت کی ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر نے مرحوم گورنر کے صاحبزادے بیرسٹر افنان احمد کو ٹیلی فون کیا اور ان کے والد کے انتقال پرملال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply