اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) نویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا تیسرا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ بجٹ سے قبل نئے این ایف سی ایوارڈ کو مکمل کرنے کیلئے جاری عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں قومی مالیاتی کمیشن کا اگلا اجلاس جنوری …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت نویں قومی مالیاتی کمیشن کا تیسرا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) نویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا تیسرا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ بجٹ سے قبل نئے این ایف سی ایوارڈ کو مکمل کرنے کیلئے جاری عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں قومی مالیاتی کمیشن کا اگلا اجلاس جنوری 2017ءمیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے اپنے 16 دسمبر2016ءکے اجلاس میں نیشنل سیکورٹی فنڈ کے قیام کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کیلئے فنڈز مختص کرنے کے معاملات این ایف سی کو ریفر کئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک میں سیکورٹی کی غیر معمولی صورتحال اور وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وفاقی حکومت خصوصی علاقوں کو فنڈز فراہم کر رہی ہے تاہم ان علاقوں کی مالی ضروریات ہر سال بڑھ رہی ہیں۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری خزانہ نے نیشنل سیکورٹی فنڈ اور خصوصی علاقہ جات کے متعلق پریزنٹیشن دی۔ این ایف سی مجموعی قابل تقسیم پول سے بالترتیب 3 فیصد اور 4 فیصد مختص کرنے کا جائزہ لے گا۔








