وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت لاءریویوکمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) قوانین پر نظرثانی سے متعلق لاءریویوکمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے پیش کئے گئے مختلف مسودہ قوانین پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمپنیز بل 2016 کے علاوہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 بھی زیرغور لایا گیا جس کا مقصد گڈ گورننس کو یقینی بنانے اور بدعنوانی کے …

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) قوانین پر نظرثانی سے متعلق لاءریویوکمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے پیش کئے گئے مختلف مسودہ قوانین پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمپنیز بل 2016 کے علاوہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 بھی زیرغور لایا گیا جس کا مقصد گڈ گورننس کو یقینی بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں قوانین میں مزید بہتری لانا ہے۔ کمیٹی کو انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کمپینز بل 2016ءکے سلسلہ میں اور پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لئے کئے جانے والی کام کو سراہا۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply