وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اضافی گندم کی برآمد کی مدت میں توسیع کرنے‘ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور قومی ایئر لائن پی آئی اے سی ایل کے لئے 10.5 ارب روپے کی اضافی گارنٹی کی منظوری دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اضافی گندم کی برآمد کی مدت میں توسیع کرنے‘ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور قومی ایئر لائن پی آئی اے سی ایل کے لئے 10.5 ارب روپے کی اضافی گارنٹی کی منظوری دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔کابینہ کمیٹی نے ملک میں گندم کے اضافی سٹاک کی دستیابی کے پیش نظر گندم اور اس سے تیار مصنوعات کی برآمد کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اس 15 مارچ 2017ءتک بڑھانے کی اجازت دی۔اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے ای سی سی میں سمری پیش کی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد گندم کی برآمد کی مدت 31دسمبر 2016سے بڑھا کر 15مارچ 2017کر دی گئی ہے ۔ای سی سی نے پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کی جانب سے 4لاکھ ٹن اضافی گندم اور اسکی مصنوعات برآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے ۔

Leave a Reply