وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پانی کی تقسیم کا مفید اور آزمودہ میکنزم ہے، پاکستان اس معاہدہ کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔ وہ جمعرات کو یہاں سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، اٹارنی جنرل …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پانی کی تقسیم کا مفید اور آزمودہ میکنزم ہے، پاکستان اس معاہدہ کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔ وہ جمعرات کو یہاں سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ عالمی بنک میں پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر کھوسہ نے خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔ بین الوزارتی اجلاس میں سندھ طاس معاہدہ کے حوالہ سے موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدہ کو پانی کی تقسیم کا ایک مفید اور آزمودہ میکنزم سمجھتا ہے اور اس نے معاہدہ پر شروع دن سے عمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کہ اس معاہدہ کا احترام کریں اور اس کی شرائط پر عمل کریں۔ اس سلسلہ میں پاکستان اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری پانی و بجلی نے اجلاس کو سندھ طاس معاہدہ کے حوالہ سے حالیہ پیشرفت اور انڈس واٹر کمیشن کو مضبوط بنانے سے متعلق اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

Leave a Reply