وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس‘ مالی سال 2017-18ءکے آئندہ بجٹ کی تیاریوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر کو بجٹ کی تیاری کی صورتحال اور مختلف وزارتوں اور محکموں کے ساتھ رابطے سے آگاہ کیا اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں مالی سال …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس‘ مالی سال 2017-18ءکے آئندہ بجٹ کی تیاریوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر کو بجٹ کی تیاری کی صورتحال اور مختلف وزارتوں اور محکموں کے ساتھ رابطے سے آگاہ کیا
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں مالی سال 2017-18ءکے آئندہ بجٹ کی تیاریوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ نے انہیں بجٹ کی تیاری کی صورتحال اور اس سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے ساتھ رابطے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی خواہش کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز بشمول اقتصادی ماہرین، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کاروباری برادری کو بجٹ کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں اعتماد میں لیا جائے گا۔ان سٹیک ہولڈرز کے ساتھ گہرے رابطہ کیلئے ایک مناسب میکنزم کو پہلے ہی تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے ساتھ گذشتہ اجلاس میں طے شدہ شیڈول کے مطابق تمام بجٹ سرگرمیوں پر کام ہو گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ کی طرح آئندہ بجٹ میں بھی عوام کی خوشحالی کو اولین ترجیح دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ تجارت اور کاروبار میں مزید بہتری لانے اور ملک میں مالیاتی عمل کی شمولیت پر مبنی ہو گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ کا مقصد زیادہ اقتصادی ترقی ہے۔








