وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دنیا کی 5 ویں مارکیٹ بن چکی ہے، پی ایس ایکس نے 50 ہزار کی حد عبور کی ہے جو تاریخی دن ہے، معیشت کا پہیہ پوری طرح رواں دواں ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق اقتصادی ترقی …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دنیا کی 5 ویں مارکیٹ بن چکی ہے، پی ایس ایکس نے 50 ہزار کی حد عبور کی ہے جو تاریخی دن ہے، معیشت کا پہیہ پوری طرح رواں دواں ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق اقتصادی ترقی کا سفر جاری ہے ۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں دنیا کے تقریباً تمام ادارے پاکستان کے ساتھ اپنا کاروبار بند کر چکے تھے لیکن اب حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے معیشت کے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی شرح نمو گذشتہ 8 سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور رواں مالی سال کے دوران قومی معیشت کی شرح نمو 5 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے جس سے معیشت میں مزید بہتری آئے گی اور ملک ترقی کرے گا۔

Leave a Reply