وفاقی وزیر خزانہ کا سیکرٹری خزانہ شاہد محمود کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری خزانہ شاہد محمود کے بھائی کرنل ریٹائرڈ عامر اجمل کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کرنل ریٹائرڈ عامر اجمل کی عمر51 برس تھی جو17 اگست کو قطر میں انتقال کرگئے جہاں وہ کچھ عرصہ سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔مرحوم نے پسماندہ گان میں ایک بیوہ اور4 بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔ان کی …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری خزانہ شاہد محمود کے بھائی کرنل ریٹائرڈ عامر اجمل کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کرنل ریٹائرڈ عامر اجمل کی عمر51 برس تھی جو17 اگست کو قطر میں انتقال کرگئے جہاں وہ کچھ عرصہ سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔مرحوم نے پسماندہ گان میں ایک بیوہ اور4 بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔ان کی نمازہ جنازہ قطر سے یمن پہنچنے کے بعد فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ سیکرٹری خزانہ نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

Leave a Reply