وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے سرکاری کاروباری اداروں کا اجلاس

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری کاروباری اداروں (CCoSOEs) کا اجلاس جمعرات کو وزارت خزانہ میں منعقد ہوا۔کمیٹی نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کرتے ہوئے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خالی نشست پر ایک آزاد ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری کاروباری اداروں (CCoSOEs) کا اجلاس جمعرات کو وزارت خزانہ میں منعقد ہوا۔کمیٹی نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کرتے ہوئے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خالی نشست پر ایک آزاد ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے دی۔

یہ تقرری سٹیٹ اون انٹرپرائز پالیسی 2023 کے تحت کی گئی ہے۔کمیٹی نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل سے متعلق سمری پر بھی غور کیا۔کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے بورڈ میں تین آزاد ڈائریکٹرز کی نشستوں کے لیے تجویز کردہ نامزدگیوں کی منظوری دے دی۔