وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کا پیداواریت ،معیاراور جدت پر ایک روزہ سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام میں ہی ملک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے ،ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کا راز ہی سیاسی استحکام ہے ،پاکستان کو 2025 تک 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں ، پاکستان میں جہاں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی جاتی تھی …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام میں ہی ملک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے ،ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کا راز ہی سیاسی استحکام ہے ،پاکستان کو 2025 تک 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں ، پاکستان میں جہاں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی جاتی تھی آج وہاں بجلی کا بحران نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پیداواریت ،معیاراور جدت پر ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کو معاشی محاذ پر ہمیشہ سے ہی چیلنجز کا سامنا رہا ،2013 میں شرح نمو 3 اعشاریہ 6 فیصد پر رکی ہوئی تھی ،گزشتہ پانچ سال کے دوران ترجیحات کے بہتر تعین اور معیشت کی درست سمت کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی بہتر منصوبہ بندی اور معاشی حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان گزشتہ تیرہ سال کی بلند ترین شرح نمو حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ،آج پاکستان کی شرح نمو 2013 ءکی3 اعشاریہ 6 فیصد کے مقابلے میں پانچ عشاریہ 8 فیصد ہو چکی ہے ،معیشت کے استحکام اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نا گزیز ہے ۔انہوںنے کہاکہ عالمی مقابلے بازی کی فضا میں اقوام عالم کے مساوی مقام حاصل کر نے کے لیے پاکستان کو ابھی طویل سفر طے کر نا ہے ،ہمیں بحیثت قوم پیداواریت ، معیار اور جدت کے حصول کے لیے محنت ، عزم اور جہد مسلسل کو اپنا شعار بنانا ہو گا ،ہم نے حکومت میں آتے ہی ہائر ایجوکیشن کو جدید بنانے کےلیے یونیورسٹی سطح پر سہولیات فراہم کیں ۔