وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا اینٹی رائیٹ فورس کی تربیت مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی کو عدم استحکام اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان نے دہشت گردی کی کمر توڑ کر معاشی ترقی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے، پاکستانی ایک خود دار اور باعزت قوم ہے اپنا وقار کبھی مجروع نہیں ہونے دیں گے، پاکستان سے بڑھ کر افغانستان …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی کو عدم استحکام اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان نے دہشت گردی کی کمر توڑ کر معاشی ترقی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے، پاکستانی ایک خود دار اور باعزت قوم ہے اپنا وقار کبھی مجروع نہیں ہونے دیں گے، پاکستان سے بڑھ کر افغانستان میں امن کا خواہش مند کوئی دوسرا ملک نہیں ہو سکتا، امریکی صدر کا بیان پاکستانی قوم کی قربانیوں کے ساتھ مذاق ہے، پاکستان نے افغانستان میں پلنے والے دہشت گردوں کا مقابلہ نہ کیا ہوتا تو یہ پورے خطے کیلئے خطرہ تھے امریکہ جان لے یہ کانٹے اسی کے بکھیرے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنوں اور مظاہروں سے نمٹنے کے لئے قائم اینٹی رائیٹ فورس کی تربیت مکمل ہونے کے بعد پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2014ءکے دھرنوں کے بعد پولیس کو اس طرح کی فورس تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تبدیلی کے باعث مجھے وزارت داخلہ بہت کم عرصے کے لئے ملی ہے تاہم پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کام شروع کر دیا ہے ۔

Leave a Reply