اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں موجودہ حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ توانائی کے بحران کو بھی حل کیا گیا ہے۔ تعلیمی شعبے …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا بین الاقوامی سائنس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں موجودہ حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ توانائی کے بحران کو بھی حل کیا گیا ہے۔ تعلیمی شعبے میں بہتری کی وجہ سے بیرون ملک سے پاکستانی ماہرین واپس آ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بین الاقوامی سائنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں بہتری لائی ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین وطن واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو گیا ہے جبکہ دنیا صنعتی انقلاب کے چوتھے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔








