اسلام آباد۔ 13مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام پاکستانیوں کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں‘ کسی سے لسانی امتیاز نہیں برتا جاتا‘ کسی مخصوص قومیت کے خلاف رویہ اختیار کرنے کے سخت مخالف ہیں‘ پختونوں کی پاکستان کے استحکام میں بڑی قربانیاں ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں شہریار آفریدی کے پختونوں کو عام دیوانی مقدمات …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 13مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام پاکستانیوں کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں‘ کسی سے لسانی امتیاز نہیں برتا جاتا‘ کسی مخصوص قومیت کے خلاف رویہ اختیار کرنے کے سخت مخالف ہیں‘ پختونوں کی پاکستان کے استحکام میں بڑی قربانیاں ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں شہریار آفریدی کے پختونوں کو عام دیوانی مقدمات اور تنازعات میں کٹر مجرم گرداننے کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تمام پاکستانیوں کو ایک ہی نظر سے دیکھا جاتا ہے کسی سے لسانی امتیاز نہیں برتا جاتا۔ ایسی کوئی پالیسی نہیں کہ کسی زبان رنگ و نسل کی بنیاد پر کسی قومیت کے خلاف رویہ اختیار کیا جائے۔ پختونوں کی پاکستان کے استحکام میں بڑی قربانیاں ہیں ہم اس کا اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے کسی حصے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوئی ایسی پالیسی نہیں کہ زبان یا قومیت کی بنیاد پر کسی سے کارروائی کی جائے۔ پاکستان میں افغان مہاجرین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے اور وہ پاکستان کی شہریت حاصل کرنا چاہتی ہے ان کو فلٹر کرنے کی وجہ سے نادرا میں پالیسی بنائی گئی ہے۔








