وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم کو غیر ریاستی عناصر کی جانب سے شدید خطرات کا سامنا ہے‘ ہمارے عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی جانب سے نمایاں قربانیوں سے دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد ملی ہے‘ درحقیقت پاکستان کی تاریخ شہداءکے خون سے لکھی گئی ہے‘ پولیس کوکامیابی کے لئے اپنے اندرونی سسٹم …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم کو غیر ریاستی عناصر کی جانب سے شدید خطرات کا سامنا ہے‘ ہمارے عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی جانب سے نمایاں قربانیوں سے دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد ملی ہے‘ درحقیقت پاکستان کی تاریخ شہداءکے خون سے لکھی گئی ہے‘ پولیس کوکامیابی کے لئے اپنے اندرونی سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کواپنانا چاہئے‘ ملک کی سماجی و معاشی ترقی اور استحکام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داریاں اور کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں نیشنل پولیس اکیڈمی میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس کے43 ویں خصوصی تربیتی پروگرام اور 19 ویں انیشنل کمانڈ کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔ پاسنگ آﺅٹ میں 3خواتین افسران سمیت 37 اے ایس پی کا بیج تربیت مکمل کرکے فارغ ہوا ہے۔ احسن اقبال نے پاس آﺅٹ ہونے و الے فسران کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی خدمات پاکستان کے عوام کے لئے وقف کریں گے۔ انہوں نے ان کے بہترین اور کامیاب کیریئر کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان سے بہت توقعات وابستہ ہیں اور یہ عوام کا جائز مطالبہ ہے کہ ان کی خدمات ترقی یافتہ مماملک کی پولیس کے اداروں کی طرز پر ہونی چاہئے۔

Leave a Reply