وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا واشنگٹن میں نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شریک رہنماوں کے اعزاز میں ضیافت کے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے، پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاں دیں کسی نے نہیں دیں۔ واشنگٹن سے یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ نے نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شریک رہنماوں کے اعزاز میں ضیافت کے موقع پر خطاب کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے، پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاں دیں کسی نے نہیں دیں۔ واشنگٹن سے یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ نے نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شریک رہنماوں کے اعزاز میں ضیافت کے موقع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے، دنیا سکڑ رہی ہے، مسائل کو عالمی اشتراک سے ہی حل کیا جا سکتا ہے، پاکستان کے عوام نے جتنی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دیں کسی نے نہیں دیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے، اقتصادی تعاون کے ذریعہ خطہ میں امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، تمام مسائل کا حل بات چیت اور سیاسی اپروچ سے ہی ہو سکتا ہے ۔