وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا پولیس دربار اور پولیس کے شہداءکے اہل خانہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے آخری چھ ماہ میں وزارت داخلہ کی ذمہ داری ملی ہے، ان چھ ماہ میں چھ سالوں کا کام کرنے کی کوشش کروں گا، کوئی معاشرہ امن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ' قیام امن کو یقینی بناتے ہوئے ملکی ترقی میں پولیس صف اول کا کردار ادا کرتی ہے، …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے آخری چھ ماہ میں وزارت داخلہ کی ذمہ داری ملی ہے، ان چھ ماہ میں چھ سالوں کا کام کرنے کی کوشش کروں گا، کوئی معاشرہ امن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ‘ قیام امن کو یقینی بناتے ہوئے ملکی ترقی میں پولیس صف اول کا کردار ادا کرتی ہے، اسلام آباد پولیس دنیا کی ماڈل پولیس بنے، کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے، جسمانی تشدد کرنے والوں، قاتلوں، ڈکیتوں، سٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد اور خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے، موٹر سائیکل سوار کے لئے ہیلمٹ لازمی اور گاڑی کی ڈارئیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے والوں کوکسی صورت معاف نہ کیا جائے، چند ہزار دہشت گردوں نے کروڑوں عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے ان کے خاتمے کے لئے پولیس اور فوج کو عوام کا تعاون درکار ہے، پولیس معاشرے میں طاقتور کے تحفظ کی بجائے کمزور اور نادار کا تحفظ کرے، ریاست اور محکمہ پولیس کی وردی کے وقار اور تحفظ کو یقینی بنائے۔ وہ منگل کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پولیس دربار اور پولیس کے شہداءکے اہل خانہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

Leave a Reply