لاہور ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل آئین اور اسکی بالادستی کے ساتھ وابستہ ہے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے رسوا ہو جاتے ہیں وقتی فائدے کیلئے فیصلے دیر پا نہیں ہوتے اور نہ ہی اس سے مستقل کا میابی ملتی ہے ، حکومت کی تمام پالیسیاں نوجوانوں کو بہتر روزگار دینے پر مرکوز ہیں ، لیپ ٹاپ …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا یو ای ٹی کے 24 ویں کانووکیشن سے خطاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل آئین اور اسکی بالادستی کے ساتھ وابستہ ہے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے رسوا ہو جاتے ہیں وقتی فائدے کیلئے فیصلے دیر پا نہیں ہوتے اور نہ ہی اس سے مستقل کا میابی ملتی ہے ، حکومت کی تمام پالیسیاں نوجوانوں کو بہتر روزگار دینے پر مرکوز ہیں ، لیپ ٹاپ دیئے گئے تو کہا گیا کہ یہ رشوت دی جا رہی ہے حالانکہ لیپ ٹاپ کے ذریعے طلبہ کو جدید تعلیم سے روشناس کرانا چاہتے ہیں، دس ہزار انجینئرز کیلئے انجینئرنگ کونسل کے تعاون سے وزیراعظم انٹرن شپ پروگرام شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں 20 ہزار انجینئرز کو تربیت ملے گی تاکہ انہیں روزگار کے مواقع میسر آ سکیں، تمام صوبوں کو ترقی کے راستوں پر سی پیک کی صورت میں جوڑ دیا ہے جس سے پاکستان سنٹرل ایشیاءکا مرکز بنے گا۔ وہ جمعرات کے روز انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے 24 ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔








