لاہور ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں ، اس کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کئے بغیر عام الیکشن کا انعقاد نا ممکن ہے اور یہ سارا عمل مئی سے پہلے مکمل نہیں ہو سکتا ، میں اور وزیر اعظم شاہد …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی انجینئرنگ یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں ، اس کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کئے بغیر عام الیکشن کا انعقاد نا ممکن ہے اور یہ سارا عمل مئی سے پہلے مکمل نہیں ہو سکتا ، میں اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دونوں نواز شریف کی ٹیم کا حصہ ہیں اور و ہی ہمارے لیڈر ہیں ۔ نواز شریف کی صورت میں کئی عشروں بعد لیڈر ملا ہے جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ، تحقیقات مکمل ہونے سے قبل اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا بلوچستان کی صورتحال ایک عرصے سے خراب ہے اور سرحد پار سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔








