وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کے خلاف طاقت استعمال کرنے سے گریز اس لئے کیا جا رہا ہے کہ کوئی اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن رونما نہ ہو، کوئٹہ میں 15 افراد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیں گے، ایجنٹوں نے رقم بٹورنے کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی، ایس پی اور ان …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کے خلاف طاقت استعمال کرنے سے گریز اس لئے کیا جا رہا ہے کہ کوئی اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن رونما نہ ہو، کوئٹہ میں 15 افراد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیں گے، ایجنٹوں نے رقم بٹورنے کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی، ایس پی اور ان کے اہلخانہ کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان تک پہنچ چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ”اے پی پی “سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فیض آباد میں دھرنے کی قیادت کرنے والے علماءکے بارے میں تمام اہم معلومات حاصل کی گئی ہیں، حکومت نہیں چاہتی کہ تحریک لبیک کی قیادت کے خلاف کارروائی کرکے دھرنے میں شریک مٹھی بھر لوگوں کو بلاوجہ اشتعال کا موقع فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply