اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے جس سے توانائی کی فراہمی میں استحکام آئے گا اور فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، حکومت داسو ڈیم سمیت دیگر ہائیڈرل پاور منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے جی …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی چین کے جی ژباﺅ گروپ کے صدر سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے جس سے توانائی کی فراہمی میں استحکام آئے گا اور فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، حکومت داسو ڈیم سمیت دیگر ہائیڈرل پاور منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے جی ژباﺅ گروپ انٹرنیشنل انجینئرنگ کے صدر مسٹر ژیانگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ چین کے جی ژباﺅ گروپ کے صدر نے سی پیک منصوبوں پر کام کی پیشرفت کے حوالہ سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔








