اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ بھارت نہتے شہریوں پر ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ ہفتہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی …
وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ بھارت نہتے شہریوں پر ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ ہفتہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ بھارت کے ناپاک عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سیکیورٹی رسک کے نام پر کشمیری عوام پر ظلم وستم بند کرے، عالمی طاقتوں کے کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کا جواب بھارت جارحیت سے دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔









