وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ننکانہ صاحب میں سٹیٹ آف دی آرٹ نادرا سینٹر کا افتتاح کردیا

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے ننکانہ صاحب میں سٹیٹ آف دی آرٹ نادرا سینٹر کا افتتاح کیا۔اس سینٹر کے قیام سے گردونواح کے دیہاتوں میں مکین لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے،سینٹر میں لوگوں کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن فنکشن مہیا کیا گیا ہے۔اس سنٹر سے روزانہ 120 سے زائد افراد اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔اس موقع پر …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے ننکانہ صاحب میں سٹیٹ آف دی آرٹ نادرا سینٹر کا افتتاح کیا۔اس سینٹر کے قیام سے گردونواح کے دیہاتوں میں مکین لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے،سینٹر میں لوگوں کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن فنکشن مہیا کیا گیا ہے۔اس سنٹر سے روزانہ 120 سے زائد افراد اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔اس موقع پر میڈیا سے کفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نادراہ اور پاسپورٹ کے زیادہ سے زیادہ دفاتر کھلنے چاہیئں۔علاقہ مکینوں نے اس مثبت اقدم کا خیر مقدم کیا اور تحریک انصاف کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے ننکانہ صاحب میں سٹیٹ آف دی آرٹ نادرا سینٹر کا افتتاح کیا-

مزید خبریں